کولکاتہ،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہاؤڑہ-سی ایس ٹی ممبئی کے درمیان چلنے والی گیتانجلی ایکسپریس میں بم رکھے جانے کی فرضی کال کی وجہ سے ٹرین آدھے گھنٹے کی تاخیر سے چلی کیونکہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹرین کی اچھی طرح سے جانچ کی گئی۔جنوب مشرقی ریلوے (ایس ای آر) کے ترجمان سنجے گھوش نے کہا کہ ممبئی سینٹرل پولیس کنٹرول پینل میں ایک کال آیا جس دعوی کیا گیا کہ گیتانجلی ایکسپریس میں بم رکھا ہے۔گھوش نے کہا کہ ایس ای آر کو اطلاع دی گئی اور ٹرین وقت سے ایک گھنٹہ اور 50منٹ لیٹ دوپہرکوچل دی تھی اور 2بجے دوپہر سنٹراگاچی سٹیشن میں روکاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی)نے تحقیقاتی کتوں کی مدد سے ٹرین کے تمام ڈبوں کی مستعدی سے جانچ کی گئی، لیکن بعد کہا کہ کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔گھوش نے کہا کہ ٹرین کو سفر کے لئے محفوظ قراردے دیاگیا اور 35منٹ کی تاخیر سے چالوہوئی۔